آئی جی اسلام آباد کی سی آئی اے ٹیم کی کارکردگی کی پذیرائی

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے والی سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منسٹریل اور کلیریکل اسٹاف کو بھی اعزازی اسناد سے نوازا تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ڈی ایس پی سی آئی اے سلیمان شاہ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اس موقع پر سی آئی اے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا آئی جی اسلام آباد نے لائبہ اعجاز کیس میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور فرض شناسی کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کیں انہوں نے کہا کہ جرائم کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پیشہ ورانہ مہارت جدید تفتیشی طریقوں اور مؤثر ٹیم ورک کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور دیگر اہلکاروں کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملتی ہے اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منسٹریل اور کلیریکل اسٹاف میں بھی تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفتری ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کو سراہا انہوں نے کہا کہ منسٹریل اسٹاف پولیس کے انتظامی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے سرکاری ریکارڈ کی درستگی، فائلوں کی بروقت تکمیل، دفتری امور کی مؤثر انجام دہی اور مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطہ محکمانہ کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ پولیس کی کامیابی میں فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ دفتری امور سنبھالنے والے کلیریکل اسٹاف کی خدمات بھی قابلِ قدر ہیں ہر اہلکار کی محنت اور ذمہ داری محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ دیانت داری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس میں اچھی کارکردگی کے اعتراف اور قابل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ میرٹ شفافیت اور مؤثر خدمات کی فراہمی محکمہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہی.

Comments (0)
Add Comment