راولپنڈی (پی پی اے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز جنید عالم، چیف آفیسر بلدیہ راولپنڈی کامران خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی شازیہ ممتاز نے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا.جہاں انہیں صفائی آپریشنز، انتظامی امور اور جدید مانیٹرنگ نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر، سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال اور سینئر مینیجر ایم آئی ایس احسن عظمت ملک نے وفد کو شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، فیلڈ آپریشنز کی نگرانی ورکرز کی کارکردگی کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا بریفنگ کے دوران جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے صفائی آپریشنز کی مؤثر نگرانی اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. ایم ڈی رانا ساجد صفدر نے وفد کو بتایا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی شہری علاقوں میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ شہری صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور مشترکہ حکمت عملی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس موقع پر صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا گیا