اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کا مستقبل جدید علوم کے حصول سے وابستہ ہے، جبکہ وہ صحت اور جدید تعلیم کی فراہمی کے لیے عام آدمی کے ساتھ کھڑے ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں عطاء الرحمن عباسی سمیت مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ عام آدمی کا معیارِ زندگی بلند کرنے اور اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وہ ایسا نظامِ تعلیم متعارف کرانا چاہتے ہیں جو دنیا کے جدید علوم اور بدلتے ہوئے تقاضوں کا مقابلہ کر سکے تعلیم کے شعبے میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلبہ و طالبات مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں خاقان وحید خواجہ نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی کی عام آدمی تک رسائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں پارٹی کا منشور لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ ان کے مطابق پارٹی عام شہریوں کی فلاح و بہبود اور معیارِ زندگی