میڈم بسم اللہ زاہد مسلم لیگ (ق) لاہور کی نائب صدر مقرر

لاہور (پی پی اے) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے صدر میاں وحید احمد نے میڈم بسم اللہ زاہد کو لاہور کی نائب صدر مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی. تقریب میں چوہدری یاسر عرفات، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب میاں وحید احمد، صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور، اور محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ق) لیبر ونگ پنجاب نے میڈم بسم اللہ زاہد کو تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کیا. اس موقع پر میڈم بسم اللہ زاہد نے پارٹی قیادت کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کو فعال متحرک اور مضبوط بنانے کے لیے دن رات محنت اور لگن سے کام کریں گی انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کا پیغام گلی گلی اور محلے محلے تک پہنچائیں گی۔ اس کے علاوہ پارٹی کارکنوں کو متحرک اور منظم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی. تقریب کے دوران پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا

Comments (0)
Add Comment