اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس میں سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال انسدادِ جرائم پولیس کی آپریشنل تیاری سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو بہتر پولیس خدمات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور افسران کو تفویض کردہ اہداف پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے اہداف مقررہ وقت میں مکمل کریں، کارکردگی مزید مؤثر بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں یقینی بنائیں۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے، پولیس خدمات تک آسان رسائی اور عوامی سہولیات کی بہتری کو ترجیح دینے پر زور دیا آئی جی اسلام آباد نے زیرِ تعمیر نئے پولیس اسٹیشنز کے حوالے سے متعلقہ افسران اور عملے سے ملاقات کی جس میں جاری تعمیراتی منصوبوں پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال اور درپیش امور پر بریفنگ دی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی منصوبے طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ نئے تھانے شہریوں کو بروقت اور مؤثر پولیس خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نئے تھانوں میں عوامی سہولت بہتر نظامِ کار اور پولیس خدمات تک آسان رسائی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام، تفتیش کے معیار میں بہتری زیرِ تفتیش مقدمات کی بروقت یکسوئی اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی و پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنایا جائے پولیس افسران اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو بھی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے ان کے جائز مسائل کے حل اور بہتر دفتری و پیشہ ورانہ سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ شفاف پولیسنگ، جدید سہولیات کی فراہمی اور عوامی اعتماد میں اضافہ اسلام آباد پولیس کی بنیادی ترجیحات ہیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مستعدی دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں اور شہریوں کو بہترین پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے مربوط کوششیں جاری رکھیں