اسلام آباد (پی پی اے) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 18،17 اور 19 اکتوبر کیلئے ہوں گے.