اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، میرٹ پر فیصلے اور عوام دوست پولیسنگ اسلام آباد پولیس کی بنیادی ترجیحات ہیں، عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی, ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل میرٹ کے مطابق اور بلا تاخیر حل کیے جائیں تاکہ انہیں بروقت انصاف اور مؤثر دادرسی فراہم کی جا سکے آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو اپنے دفتر مدعو کیا اور ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید دلجمعی، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور شہریوں کے تحفظ اور خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور میرٹ پر فیصلوں کو یقینی بنانا اسلام آباد پولیس کی اہم ذمہ داری ہے متعلقہ افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور کسی بھی معاملے میں غفلت یا غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، عوامی شکایات کے فوری حل اور پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے