اسلام آباد پولیس کی کھلی کچہریاں، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور بروقت دادرسی کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اپنے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شکایات کا فوری اور میرٹ پر ازالہ یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نشان زدہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلا جھجک اور کسی سفارش کے بغیر کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ شکایات اور مسائل کے اندراج کے لیے آئی جی پی شکایت سیل 1715 سے بھی رجوع کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جبکہ تمام زونل ایس پیز بھی اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر مؤثر دادرسی فراہم کرنا اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا، قانون کی بالادستی یقینی بنانا اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے

Comments (0)
Add Comment