پاکستان عوامی قوت پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، خاقان وحید خواجہ

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، جس کے لیے تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔ پارٹی کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کریں اور عوام سے رابطے مزید مؤثر بنائیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں شیخ تصدق، امجد علی اسلام، شاہ محمد خان، امجد حسین علوی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں پر مشتمل وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کریں اور عوامی سطح پر اپنی سرگرمیوں کو مزید فعال بنائیں خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ اس وقت ان کی جماعت کے لیے میدان صاف ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹ کی پرچی کے ذریعے ان کی جماعت کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں، تاکہ عوامی مسائل کے حل کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔اس موقع پر وفود میں شامل سیاسی و سماجی رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد بھر سے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے

Comments (0)
Add Comment