آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کا ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کا جائزہ

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے پولیس کے ترقیاتی منصوبوں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور جاری تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اس سلسلے میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق اور اے ڈی ڈویلپمنٹ نے آئی جی اسلام آباد سے ملاقات کی جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پولیس افسران و اہلکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران اسلام آباد پولیس کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، پولیس انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال سے متعلق امور زیر غور آئے جدید تقاضوں اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ پولیس کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور افسران و اہلکاروں کو ضروری سہولیات کی فراہمی سے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، تعمیراتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل اور دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور سہولیات میں بہتری کے لیے متعلقہ امور کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کو مزید بہتر بنایا جا سکے

Comments (0)
Add Comment