اسلام آباد (پی پی اے ) پنک اکتوبر بریسٹ کینسر کے حوالے سے ایک آگہی سیمینار وومن ڈیویلپمنٹ سنٹر منسٹری آف ہیومن رائٹس جی سیون کے سنٹر میں آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز اور ایس ڈی جی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جہاں مقررین نے بریسٹ کینسر کے مرض کے حوالے سے اس کے علاج اور بچاؤ پر اپنے اپنے شعبوں سے منسلک لیکچر دئیے، تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ نورین بانو چیئرپرسن نیشنل کمیشن اسٹیٹس آف وومن منسٹری آف ہیومن رائٹس تھیں ۔ محترمہ عصمت آفریدی ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ویلفیئر ڈیویلپمنٹ سنٹر نے آنے والے معزز مہمانوں اور مقررین کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر آل پاکستان ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے صدر ملک سجاد نے کہا کہ نہ صرف بریسٹ کینسر بلکہ دیگر امراض کے حوالے سے آگہی سیمینار وقت کی ضرورت ہے ، تقریب سے احمر رؤف ڈائریکٹر ایف ایس سسٹم اور علیشبہ ملک سی سی او یا ڈی جی نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے سیکریٹری جنرل عبدالوحید بابی کے زیر انتظام ایک فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کیپیٹل ڈائگنوسٹک سنٹر، کئیر پلس ہسپتال، صحت ڈاٹ کام، شفاء نور فاؤنڈیشن، میکس ہیلتھ ہسپتال و دیگر اداروں نے اپنے اپنے اسٹال پر شرکاء کے فری ٹیسٹ و چیک اپ کی سہولیات فراہم کیں ۔ آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔