آئی جی اسلام آباد کا سیف سٹی میں اہم اجلاس سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کی روک تھام، جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال اور پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیف سٹی اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیف سٹی کے مانیٹرنگ نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور پولیس کے فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے سنٹرل پولیس آفس میں حج و عمرہ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود ادارے کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لیے فائرنگ رینج کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹارگٹ انسٹالیشن، تربیتی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ عملے کو فائرنگ رینج کی بہتری تربیتی معیار میں اضافے اور ضروری انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں. اسی طرح آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ پولیس افسران اور جوانوں کی رہائشی بیرکس کا دورہ کیا اور وہاں جاری تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار کو برقرار رکھنے اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور افسران و جوانوں کو بہتر تربیتی و رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے

Comments (0)
Add Comment