اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت برسر اقتدار آکر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے ساتھ عوام کی دہلیز تک ترقیاتی کاموں کا جال بچھائے گی عوامی خدمت اور ملکی ترقی پارٹی کا بنیادی منشور ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامور سیاسی و سماجی رہنما ناصر مغل کی پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ملاقات کے دوران کیا، جس میں علی اصغر خان عرف علی بھائی جہانگیر عباسی مظلوم مغل اور پنڈ بیگوال سے چوہدری ظفر کی قیادت میں آنے والے وفد نے بھی شرکت کی وفد میں راجہ سکندر دانیال زیب بابر ہاشمی عبدالرؤف راجہ نعیم صوبیدار اورنگزیب فیصل محمود انجم الیاس رضا الرحمن اویس عباسی، عثمان احمد، عاصم احمد سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں اس موقع پر خاقان وحید خواجہ نے ناصر مغل کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کے جذبے سے میدان سیاست میں سرگرم ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ پارٹی پہلے ہی صحت فنی تعلیم روزگار اور تعلیم کے شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان خدمات کو مزید وسعت دی جائے اور عملی میدان میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی اپنے عہدیداروں کارکنوں اور جماعت سے وابستگی رکھنے والے تمام اہل افراد کو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی نمائندگی کا کردار ادا کر سکیں خاقان وحید خواجہ نے نوجوان نسل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں یہی نوجوان ملک کے حقیقی خدمت گار اور مستقبل میں ترقی و خوشحالی کے ضامن ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں شریک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے