پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے خورشید اقبال حیدر کی یاد میں تقریب کا انعقاد

کراچی (پی پی اے)آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے معروف شاعر وادیب خورشید اقبال حیدر کی یاد میں تقریب کا انعقاد جمعہ 9اکتوبر2020، شام 6بجے ہال نمبر1احمد شاہ بلڈنگ میں کیا جائے گا، جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت دیگر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، واضح رہے کہ خورشید اقبال حیدر عہد نو کے صاحب دیوان شاعر تھے ان کی 19کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں حمدیہ نعتیہ، مزاحمتی شاعری، غزلوں کے مجموعے شائع ہوچکے ہیں جن میں ”خالق ارض و سمائ”، ”عظمت نوع بشر”، ”پھر زندگی میری معتبر ہوگئی”، ”نقیب انقلاب”، ”پھول خوشبو دعا”، ”سورج کی گواہی” ودیگر مجموعے شامل ہیں۔تقریب میں نظامت کے فرائض ندیم ہاشمی انجام دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.