پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سیریز سے قبل زمبابوے کرکٹ کا وفد پاکستان آئے گا

زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد کے دورۂ پاکستان کا مقصد پاکستان میں کوویڈ 19 کی صورت حال اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لئے بائیو سیکور ببل کے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔

زمبابوے کی جانب سے پاکستان آنے والے وفد میں زیادہ تر افراد کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفد 10 سے 15 اکتوبر تک راولپنڈی اور ملتان میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.