پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

حکومت کااپوزیشن کےجلسےنہ روکنےکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی امور پر حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں اپوزیشن تحریک کے جلسے نہ روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مریم نواز سمیت تمام رہنماؤں کو جلسے میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دینے کے علاوہ انہیں کورونا وائرس ہدایات کو مد نظررکھنے کا بھی کہے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی ، اجلاس میں حکومتی پولیٹیکل کمیٹی نے صورتحال سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.