پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

نیب: روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی بندش کی تحقیقات کا حکم

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل کی بندش کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےتقریباً 100 سال سے امریکی شہر نیویارک میں موجود پاکستان کے مشہورِ زمانہ روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو اس ضمن میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیب کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں جائزہ لیاجائے گا کہ قومی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

تحقیقات میں ان وجوہات کا خصوصاً جائزہ لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومتِ پاکستان کو لاکھوں ڈالرز کا مبینہ طور پر نقصان ہوا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.