پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنر کا پچیسواں اجلاس

اسلام آباد (پی پی اے) اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنر کا پچیسواں اجلاس آج مورخہ 15 اکتوبر 2020 کو اکادمی ادبیات پاکستان اور اکادمی کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک کی صدارت میں 10:30 بجے صبح اکادمی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ۔ بورڈ آف گورنر کے ایجنڈے میں اکادمی ادبیات کے پاکستانی زبانوں کی ترویج و ترقی اور اہل قلم کی فلاح و بہبود کے پچیس سے زائد منصوبے شامل ہیں جو بورڈ آف گورنرکی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ بورڈ کے بلحاظ عہدہ اور تمام زبانوں کے نمائندہ ادیب مرید راحمون جوائنٹ سیکرٹری قومی تاریخ و ثقافت ڈویژن، راجہ محمد اختر اقبال جوائنٹ سیکرٹری وزارت خزانہ، ڈاکٹر طارق بنوری چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، حسام حُر، ڈاکٹر شیر محمد مہرانی، غلام حسن حسنو، اباسین یوسف زئی، ڈاکٹر محمد سفیر اعوان، ڈاکٹر پشپا ولبھ، خالد مسعود، حارث خلیق، ڈاکٹر جاوید حسن چانڈیو، ڈاکٹر عبد اللہ جان عابد، نورخان محمد حسنی، ڈاکٹر زینت ثنا بلوچ، احمد عطا، ڈاکٹر عبد العزیز ساحر، ڈاکٹر نوید شہزاد، ڈاکٹر فضل خالق اور قاسم نسیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.