پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈی آئی جی امتیاز احمد ملک اور ایس ایس پی آصف ظفر کی ریٹائرمنٹ پر سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب

لاہور(پی پی اے)ڈی آئی جی امتیاز احمد ملک اور ایس ایس پی آصف ظفر کی ریٹائرمنٹ پر سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب
آئی جی پنجاب نے دونوں افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈی آئی جی امتیاز احمد ملک اور ایس ایس پی آصف ظفرجیسے فرض شناس، قابل اور ایماندار افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔ آئی جی پنجاب
دونوں افسران نے تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کوبطریق احسن ادا کرکے اپنی قابلیت کو منوایا۔ آئی جی پنجاب
ڈی آئی جی امتیاز احمد ملک سکول آف انٹیلی جنس،لاہور میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
لاہور: ایس ایس پی آصف ظفر، ایس ایس پی انٹر نل اکاؤنٹیبلٹی بیورو، فیصل آباد کے عہدے پر تعینات تھے۔
ڈی آئی جی امتیاز احمد ملک اور ایس ایس پی آصف ظفر نے عزت افزائی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بوقت ضرورت محکمہ پولیس کیلئے میری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔ ڈی آئی جی امتیاز احمد ملک
دوران سروس اور ریٹائرمنٹ پر محکمے نے جس طرح عزت افزائی کی اس پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ ایس ایس پی آصف ظفر
محکمہ پولیس ریٹائر ہونے والے تمام افسران واہلکاروں کا گھر ہے جہاں انہیں ہمیشہ عزت و تکریم سے نوازا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے دونوں افسران کو پنجاب پولیس کی یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک،ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرسید خرم علی سمیت دیگر افسران موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.