پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

رحیم یارخان گنےکےکاشتکاروں کو 60کروڑ روپےسے زائد بلا سودقرضے جاری

رحیم یار خان کےگنے کے کاشتکاروں کو مکمل سہولتیں فراہم کرنا اور حکومتی احکامات پر عمل کرنا اولین ترجیح ہے۔ کاشتکاروں کو 60 کروڑ روپے سے زائد بلا سودقرضے جاری کیے جاچکے ہیں۔ رقم کی ادائیگی صرف بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار آر وائی کے شوگرملز جن پور کے ڈی جی ایم کین غلام عباس بھٹی نے اللہ آباد میں مقامی زمینداروں رانا محمد نفیس اوررانا محمدوقاص کے زیرانتظام زمینداروں اور کسانوں کے عظیم الشان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کومیرٹ پر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیح ہے کاشتکاروں کو پرمٹ کی باآسانی  فراہمی یقینی بنائی جائے گی  کاشتکاروں منظور شدہ ورائٹی کاشت  کرنی چاہیے تاکہ گنے کی زیادہ پیداوار اور معقول معاوضہ مل سکے۔ گنے کی ستمبرکاشت انتہائی مفید اور پیداواری لحاظ سے انتہائی سود مند ثابت ہوگی کہا کہ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ ستمبر کاشت زیادہ سے زیادہ کریں اس سلسلہ میں کاشتکاروں کی مکمل رہنمائی اور سہولتوں کے لیے عملہ دن رات کوشاں ہے۔ کاشتکاروں کو 60 کروڑ روپے سے زائد بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ زمینداروں اور کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ غیر منظور شدہ گنے کی ورائٹی کو مکمل ختم کردیں اس سلسلہ میں ملز انتظامیہ ورائٹی کے لیے بلا سودقرضہ کی صورت میں گنے کے بیج کی موقع پر فراہمی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق بروقت کرشنگ سیزن شروع کیا جائے گا۔ اور حکومتی ہدایت کے مطابق تمام کاشتکاروں کو رقم کی ادائیگی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.