پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تسلسل کے ساتھ آن لائن کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ صارفین بجلی اپنی شکایات گھر بیٹھے حل کروا سکیں محمد اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم

تسلسل کے ساتھ آن لائن کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ صارفین بجلی اپنی شکایات گھر بیٹھے حل کروا سکیں
محمد اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم گزشتہ روز محمد اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے حسبِ ہدایت چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد کھلی کچہری آز 10.30 تا12.00 بجے تک لگائی متاثرین نے اپنی اپنی شکایات سے مذکورہ آفیسر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔محمد حیات۔ریاض۔نئی آبادی کریم پورہ سے اپنی شکایت نوٹ کروائی کہ میرا گھر کھمبے سے محروم ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حامد ویسٹ کالونی جہلم سے شکایت میں کہا کہ ہمارے ورک کی منظوری ہوچکی ہے تاہم ابھی تک بجلی کا کھمبا نہیں لگایا گیا۔شعبان جبین نے کہا کہ میرے گھر کا ابھی تک میٹر نہیں لگا مگر بجلی کا بل میرے نام جاری کردیا گیا ہے مغل آباد سے معشوق احمد نے شکایت کی کہ بجلی کا کھمبا تو لگا دیا گیا ہے تاہم صارفین بجلی حسب ضرورت بجلی سے محروم ہیں تھیری فیز کی منظوری دی جائے ملک عبدلکریم سنگھوئی سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے
محلے میں بجلی پوری نہیں ہے مہربانی کرکے مزید ایک ٹرانسفارمر لگانے کی منظوری دی جائے تاکہ کم وولٹیج سے جان چھوٹ سکے محمد اسلم خان ایس ای سرکل جہلم نے تمام شکایت کنندہ کو یقین دلایا کہ ان کا مسلہ اولین فہرست میں حل کردیا جائے گا انہوں نے متعلقہ ماتحت ملازمین کو حکم جاری کیا کہ شکایات کا فوری جائزہ لے کر مجھے رپورٹ دی جائے تاکہ نہ صرف صارفین بجلی کو ریلیف دیا جاسکے بلکہ منعقدہ کچہری کی رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلام آباد کو بروقت پہنچائی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.