پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان شہید کی برسی پر منعقدہ طلبہ کے مابین مقابلہ تقاریر سے خطاب کرتے ہوئےکہا

اسلام آباد  نسل نو کو بانیان پاکستان کے نظریات سے جوڑ کر تعمیر پاکستان ممکن ہے۔شہیدملت خان لیاقت علی خان کے نقش قدم پر چلنے والی قیادت ہی نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو پالش کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان شہید کی برسی پر منعقدہ طلبہ کے مابین مقابلہ تقاریر سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بانیان پاکستان فورم کے منتظمین کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے "شہید ملت کا تحریک آزادی میں کرادار” پر طلباء وطالبات کے مابین مقابلہ تقاریر کاانعقاد کیا۔ آج سیاسی جماعتوں کے قائدین کو نظریہ پاکستان اوربانیان پاکستان کی جدو جہد آزادی سے سیکھنا چاہیے کہ وہ کن مشکل حالات میں ہمیں یہ مادر وطن لیکر دے گئے۔لہذاذاتی لڑائیوں بالاتر ہو کر ہم سب کو تعمیر وطن میں اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہو گا تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں توصیفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.