پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

موٹر وے -1 -M پر اوئل ٹینکر حادثے کا شکار۔موٹروے پولیس تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ موقع پر موجود

موٹر وے -1 -M پر اوئل ٹینکر حادثے کا شکار۔موٹروے پولیس تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ موقع پر موجود تفصیلات کے مطابق ایک آئل ٹینکر JQ4855, جس میں 44 ہزار لیٹر ڈیزل موجود تھا جو کہ راولپنڈی سے پشاور کی جانب جا رہا تھا ،ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے بے قابو ہو کر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب الٹ گیا ۔واقعہ کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس ہمراہ فائر ٹینڈر ،ایمبولینس اور دیگر حفاظتی اقدامات کے موقع پر پہنچ گی اور صورت حال پر قابو پا لیا گیا مزید آئل ٹینکر الٹنے کی وجہ سے ڈیزل کا اخراج ہو رہا تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے موٹروے استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے رشاکی سے صوابی تک بند کردیا گیا اور ٹریفک کو جی ٹی روڈ کی جانب موڑا جا رہا ہے تمام احتیاطی تدابیر اٹھاتے ہوئے آئل ٹینکر ہٹانے اور روڈ کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے ۔آپریشن مکمل ہوتے ہیں موٹروے صوابی سے رشاکی تک کھول دیا جائے گا آئل ٹینکر میں دو افراد موجود تھے جو مکمل طور پر محفوظ ہے ترجمان موٹروے پولیس

Leave A Reply

Your email address will not be published.