پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ساہیوال ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صنعت کاروں اور تاجروں کو در پیش مسائل حل کرنے اور انہیں کاروبار کرنے کا بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام ممکن مدد جاری  رکھیں گے

ساہیوال ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ صنعت کاروں اور تاجروں کو در پیش مسائل حل کرنے اور انہیں کاروبار کرنے کا بہتر ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام ممکن مدد جاری  رکھیں گے شہر کی تعمیر و ترقی اور بہتری کے لئے صنعت کاروں اور تاجروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی تا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات زندگی فراہم کی جا سکیں انہوں نے یہ بات سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے کے دوران کہی -ساہیوال چیمبر کے سابق صدر سہیل انجم انصاری کی قیادت میں وفد نے خصوصی ملاقات بھی کی جس میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے صدر ظفر سردار گھمن،سینئر نائب صدر چوہدری محمد سرور،نائب صدر حاجی سعید الخیری اور جنرل سیکرٹری عبدالخالق کے علاوہ ساہیوال چیمبر کے سابق نائب صدر شہزاد انجم انصاری اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور نے بھی شرکت کی -ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کو در پیش سیوریج،صفائی،پارک کی حالت زار اور تجاوزات کے مسائل غور سے سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی – ساہیوال چیمبر کے سابق صدر سہیل انجم انصاری نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی طرف سے صنعت کاروں ککے لئے سیوریج ٹیکس میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ سیوریج کی نکاسی ھے اور نہ ہی عملہ اسٹیٹ میں صفائی کرتا ہے -انڈسٹریل اسٹیٹ کا واحد پارک عدم توجہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ اردگرد کی تمام کچی آبادیوں کا کوڑا کرکٹ بھی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈال دیا جاتا ہے -ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کو ہڑپہ روڈ پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی – انہوں نے ساہیوال کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے صنعت کاروں کے جذبے کو سراہا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے بھر پور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.