پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پنڈدادن خان  72 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد نیرومی ڈھن واٹر سپلائی لائن بحال کر دی گی

پنڈدادن خان  72 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد نیرومی ڈھن واٹر سپلائی لائن بحال کر دی گی فلیڈ سٹاف کی مسلسل محنت اور لگن سے واٹر سپلائی لائن بحال ھوئی جس پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اسسنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارانرومی ڈھن واٹر سپلائی لاہن 72 گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد بحال کر دی گی ھے جسکے بعد للہ بھیلوال ٹوبھ سروبہ سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی سپلائی روٹین کے مطابق ملے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا نے واٹر سپلائی لائن کی بحالی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اے سی پنڈدادن خان کا کہنا تھا کہ جس طرح فلیڈ سٹاف نے دشوار گزار راستوں سے گزار کر بحالی کا کام مکمل کیا ھے وہ قابل تحسین ہے ہیوی میشنری جنریٹر سمیت دیگر امدادی سامان متاثرہ مقامات پر پہنچانا ایک مشکل مرحلہ تھا جو سٹاف نے 72 گھنٹوں کی مسلسل محنت سے سر انجام دیا ھے للہ ٹوبھہ بھیلوال سروبہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی روٹین کے مطابق شروع کر دی گئی ھے اسسنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ سپلائی لائن کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رھے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.