پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پی ٹی اے اتھارٹی نے ٹک ٹاک پر سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا

پی ٹی اے اتھارٹی نے ٹک ٹاک پر سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیااسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ٹک ٹاک پر سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹک ٹاک بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ نےپاکستانی قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی کرادی ہے کہ غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹ بلاک کرے گا، جس کے بعد ٹک ٹاک بحالی کانوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں۔یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہورویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد روکنے کا موثر میکنزم نہ بنانے پر ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کو تمام نیٹ ورک پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، موبائل فون کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔بعد ازاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن امین الحق کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک نے اگر حکومتی پالیسی پر عمل کیا اور ہماری درخواست پر بروقت کارروائی کی تو پاکستان میں ایک بار پھر انہیں کام کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔خیال رہے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام سے ایپ کی بحالی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے پرجوش صارفین جلد ٹک ٹاک دوبارہ استعمال کرسکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.