پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد۔اجلاس میں برآمدی شعبوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کے طریقہ کار کی اصولی منظوری دی گئی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد۔اجلاس میں برآمدی شعبوں کو رعایتی نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کے طریقہ کار کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔کمیٹی نے سال بیس اکیس کی فصل کیلئے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے حوالے سے تجاویز تیار کرنے کیلئے سید فخر امام، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین ، ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر، عبد الرزاق داود، اسد عمر اور خسرو بختیار پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی کاشتکاروں کی لاگت میں کمی کے لئے ڈی اے پی سمیت کھادوں پر سبسڈی کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کرے گی۔اجلاس میں آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے صوبوں کی جانب سے گندم جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کی براہ راست نگرانی کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.