پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے راولپنڈی ،اسلام آباد کے ہیوی بائیکرز نے ریلی کا انعقاد کیا

پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے راولپنڈی ،اسلام آباد کے ہیوی بائیکرز نے ریلی کا انعقاد کیا جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز یادگار شہدائ پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکاءجس میں بائیکرز، سول سوسائٹی و دیگر معززین نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی،شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں اپنے ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں تمام ہیوی بائیکرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے شہدائے پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنانے کے لئے کئی نئے اقدامات اٹھائے ہیں جن سے جرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا تقریب سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی قیادت میں ایس ایس پی ٹریفک ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی ،ہیوی بائیکرز نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسلام آباد کو سرسبز اور محفوظ رکھنے کے لئے بڑی ریلی کا اہتمام کیا جوایف نائن پارک سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی یاد گار شہداءپولیس لائن ہیڈ کوارٹرز پر اختتام پذیر ہوئی جہاں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید سمیت پولیس کے سینئر افسران، سول سوسائٹی اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان نے شرکت کی، یاد گار شہدا ءپر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،آئی جی اسلام آباد نے شرکاءریلی کے ہمراہ یادگار شہداءپر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
آئی جی اسلام آباد نے شرکاءتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم ہیوی بائیکرز کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے شہدائے پولیس کو یاد رکھا اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسلام آباد پولیس کی شہریوں کی خدمات اور محفوظ شہر کے لئے اس ریلی کا اہتمام کیا، انھوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اسلام آباد پولیس کے 49 افسران و جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اسلام آباد پولیس کا سپاہی سے لیکر آئی جی تک اپنی شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،بعض دفعہ شہریوں کی طرف سے پولیس کو بے جا تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے تنقید کے باوجود پولیس کے افسرو جوان دن ہو یا رات آپ کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑے ہیں ،خوشیوں کا کوئی بھی تہوار ہو آپ کی خوشیوں کو دوبالا کرنے، آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے جوان باہر کھڑے ہوتے ہیں ،ہمارے شہداءنے اپنے ملک وقوم کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا ہمیں ان پر فخر ہے مزید انہوں نے کہا کہ میں ان شہداءکے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بہادر سپوت اپنے ملک و قوم کی خاطر قربان کردئیے، ان کی قربانیوں کے پیش نظر اسلام آباد کو دنیا میں محفوظ ترین شہر کا درجہ ملااس کو بہتر بنانے کے لئے مزیدکئی اقدامات بروئے کارلارہے ہیں جن میں حال ہی میں سٹریٹ واچرز، نیبرہوڈ واچ سسٹم، ائیر پٹرولنگ قابل ذکر ہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں جرائم کا گراف کافی حد تک نیچے آیا ہے جو اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اس موقع پر ہیوی بائیکرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کیا،ہم ان ما?ں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے بہادر سپوتوں نے وطن اور مادر ملت کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہ کی ،ہم ان کے احسان مند ہیں جنھوں نے ہمارا مستقبل محفوظ بنایا جن کی قربانیوں کی بدولت ہم اپنے آپ کو محفوظ شہری مانتے ہیں، تقریب کے آخر میں آئی جی اسلام آباد نے بائیکرز کو پو لیس شیلڈ پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.