پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے کے بعد ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے لیے بلٹ پروف جیکٹیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے کے بعد ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے لیے بلٹ پروف جیکٹیں خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈولفن فورس کے لیے 290 بلٹ پروف جیکٹیں خریدی جا رہی ہیں۔ جدید بلٹ پروف جیکٹیں خریدنے کے لیے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈولفن فورس کا اکثر خطرناک ملزموں کیساتھ آمنا سامنا ہوتا ہے جس سے انکی جانیں خطرے میں ہوتی ہیں۔ ڈولفن فورس کے اہلکار خود محفوط ہوں گے تو شہریوں کو محفوظ کریں گے۔ اس لیے ڈولفن فورس کے لیے جدید بلٹ پروف جیکٹیں خرید کر دی جائیں۔ڈولفن فورس کے لیے جدید بلٹ پروف جیکٹیں خریدی جائیں گی اور وہ وزن میں بھی کم ہوں گی تاکہ اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بلٹ پروف جیکٹیں ڈولفن فورس کی دونوں شفٹوں میں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو پہنائی جائیں گی۔ ڈولفن فورس کے اہلکار بغیر حفاظتی سامان کے ڈیوٹیاں کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.