پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

حیدر آباد وفاقی وزیر عمر ایوب نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سےکم ہو رہے ہیں،

  • حیدر آباد وفاقی وزیر عمر ایوب نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سےکم ہو رہے ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نےگیس کیلئےکچھ نہیں کیا جب کہ وفاقی حکومت نے شمسی توانائی کیلئے6.5 روپے یونٹ کے معاہدے کیے۔انہوں نے کہا کہ روس کےتعاون سےنئی گیس پائپ لائن بچھا رہے ہیں، ماضی میں کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، پی ڈی ایم کا الائنس صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حیسکو کی 4 ورک شاپس اور گرڈ اسٹیشنز پر رپورٹ طلب کی ہے سندھ میں گیس کی کمی کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے۔

    انہوں نے امید دلائی کہ ایل این جی ور مقامی گیس کی قیمت ایک کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، گیس کی قیمتوں میں فرق ختم کرنے سے قلت ختم کی جا سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.