پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

عمران احمرنے ریجن کے چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کو بسلسلہ عید میلاد النبیﷺسخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

  • راولپنڈی ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے ریجن کے چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کو بسلسلہ عید میلاد النبیﷺسخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ راولپنڈی،اٹک، جہلم اور چکوال میں عیدمیلاد النبیﷺکے سلسلہ میں 352جلوس اور 91محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے راولپنڈی ریجن میں 7500سے زائد افسران و ملازمان اور 1000کے قریب رضاکاران سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس افسر راولپنڈی عمران احمرنے عید میلاد النبیﷺکے دوران سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جار ی کردیں۔تمام ضلعی پولیس افسران اپنے اضلاع میں سیکورٹی انتظامات کی نگرانی بذات خود کریں گے۔ تمام جلوس اور محافل میں داخلے کے لیے ایک ہی راستہ رکھا جائے اور شامل ہونے والے افراد کی مکمل سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔ جلوس کے لیے مخصوص راستوں اور بروقت اختتام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔عید میلاالنبی ﷺ سے قبل تمام علماء کرام اور امن کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کرکے تمام متعلقہ امور کو زیر بحث لایا جائے۔ڈیوٹی پر تعیناتی سے قبل تمام سپروائزری افسران اہلکاروں کو حساسیت کے اعتبار سے بریف کریں گے اور مختلف اوقات میں ڈیوٹی کو چیک و بریف کریں گے۔ آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی،اٹک،جہلم اور چکوال میں بسلسلہ جشن عید میلادالنبیﷺ352جلوس اور 91محافل کا انعقاد کیا جائے گا جنکی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے راولپنڈی ریجن کے 7500سے زائد پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی سر انجام دیں گے علاوہ ازیں 1000کے قریب رضاکاران بھی مدد و معاونت کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جلوس اور محافل کی حساسیت کے اعتبار سے درجہ بندی کی جائے گی۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے چاروں اضلاع کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں سٹینڈ بائی فورس بھی ہمہ وقت تیار رہے گی اور چاروں اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ اطلاعات تک بروقت رسائی اور باہمی روابط کو زیادہ موثربنایا جائے سکے۔دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلہ کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.