پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور صدر مملکت نے گورنر ہاوس میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا۔ عارف علوی کہتے ہیں کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا شدت سے آ رہا ہے ہمیں احتیاط کرنا ہو گی

لاہور صدر مملکت نے گورنر ہاوس میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا۔ عارف علوی کہتے ہیں کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا شدت سے آ رہا ہے ہمیں احتیاط کرنا ہو گی۔ گورنر پنجاب بولے کورونا بارے تمام اداروں نے زبردست کام کیا۔کورونا وباء کے دوران طبی عملے اور مخیر حضرات کی خدمات کا اعتراف، گورنر ہاؤس لاہور میں کورونا ہیروز وال قائم کر دی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیراعلی عثمان بزدار شریک ہوئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سمیت پنجاب کے صوبائی وزرا اور اعلی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قرآن گارڈن کا بھی جائزہ لیا اور اس کاوش پر گورنر پنجاب کی تعریف کی ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے موثر مقابلہ کیا، اللہ کی خاص مدد کی وجہ سے کامیابی ملی۔چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا ہیروز وال کا مقصد فرض پر جان دینے والے ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ مخیر حضرات اور اداروں نے 10 ارب گورنر ہاؤس کے ذریعے تقسیم کیےگورنر ہاوس میں عارف علوی کی زیرصدارت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کا اجلاس بھی ہوا۔ صدر مملکت نے پیشہ ورانہ گریجویٹس تیار کرنے پر انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کو سراہا صدر مملکت کو پنجاب میں خصوصی تعلیم اور سماجی بہبود کے محکموں بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے ایک جامع نظام تعلیم کی ضرورت ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.