پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیاگیا،مظاہرین نے فرانسیسی حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

لاہور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیاگیا،مظاہرین نے فرانسیسی حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
عوامی رکشہ پاسبان یونین کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور فرانسیسی صدر میکرون کے اشتعال انگیز بیان کی بھرپور مذمت کی۔اس دوران حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے جیسے نعرے لگا کر ناموس رسالت کے تحفظ سے متعلق نعرے بازی کی جاتی رہی۔

عوامی رکشہ یونین کے عہدیدار نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ پاکستانی مارکیٹوں میں نہ صرف فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے بلکہ اسلام آباد میں موجود فرانسیسی سفیر کو بھی ملک بدر کیا جائے، انہوں نے مسلم دنیا میں شامل دیگر ممالک سے بھی فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.