پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور قوال شیر میاں داد نے پریس کانفرنس کرتے ہوےوزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب مجھے سکیورٹی فراہم کریں

لاہور قوال شیر میاں داد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا کہ پروگرام کر کے آ رہا تھا تو میرا پیچھا کیا جا رہا تھا۔ ڈاکوؤں کا کوئی مطالبہ نہیں تھا انہوں نے سیدھی گولی چلائی۔ ان لوگوں نے کہا کہ شیر میاں داد ہم تجھے نہیں چھوڑیں گے
قوال شیرمیاں داد کہتے ہیں ان کی باتوں سے لگا یہ ڈکیتی نہیں ٹارگٹ کلنگ کیلئے آئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب مجھے سکیورٹی فراہم کریں۔ ہم لوگ اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اچھی پرفارمنس دیتے ہیں تو اس سے ملک کا نام ہی روشن ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.