پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے پشاور دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی،

لاہور محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے پشاور دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے داتا دربار کمپلیکس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے پشاور بم دھماکہ کے بعد تمام درباروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیر اوقاف کی ہدایت پرداتا دربار علی ہجویر ی کے ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو کا دا تا دربار کے احاطہ اور ملحقہ بازاروں میں سکیورٹی چیکنگ کی گئی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس برائے سکیورٹی اور اوقاف افسران بھی تھے۔ ایڈمنسٹریٹر خالد محمود سندھو نے ڈ یوٹی پر مامور اہلکاروں و رضاکاروں کو مزید چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکوک شخص ا ور جیب تراشوں کوفور ی حراست میں لیا جائے انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ دربار شریف اور اطراف میں ہونے والی ہر قسم کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے سیکیورٹی وکلوز سرکٹ کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.