پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور 90 منٹ کے اندر سٹیشن سے باہر نکلنا ضروری، وگرنہ جرمانہ ہو گا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین کے مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔

لاہور 90 منٹ کے اندر سٹیشن سے باہر نکلنا ضروری، وگرنہ جرمانہ ہو گا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین کے مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔
ایس او پیز کے مطابق ٹوکن اور کارڈ کے حامل مسافر ٹرین میں سفر کرنے کے لیے ٹوکن سکین کریں گے۔ جس کے بعد مسافروں کا سٹیشن سے نکلنے کا وقت شروع ہو جائے گا۔ کسی بھی مسافر کے ٹوکن کی معیاد ایک گھنٹہ 30 منٹ رکھی گئی۔
مسافرکو اپنی منزل مقصود تک پہنچ کر خود کار دروازوں سے نکلنا ہو گا۔ 90 منٹ بعد ٹوکن سے خود کار دروازے نہیں کھلیں گے اور مسافروں کو 150روپے جرمانہ ہو گا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 2 روز میں 572 مسافروں کو 85 ہزار روپے سے زائد جرمانے کر دیئے۔ پلیٹ فارم پر موجود عملہ موقع پر ہی مسافروں کو جرمانہ کرے گا۔
جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ ٹرین کا ایک ایسا سسٹم بنایا گیا کہ لوگ اس کو سفری مقصد کے لیے استعمال کریں۔ 90 منٹ کا وقت ٹرین کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.