ھوس شواہد نہ ہونے پر شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کردی گئی
- ٹھوس شواہد نہ ہونے پر شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کردی گئی لاہور احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ نیب ریفرنس میں کہاگیا ہے کہ ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے، شہباز شریف پر جو الزامات لگائے گئے تو ٹریس ایبل نہیں ہیں،نیب ریفرنس میں مزید کہاگیا ہے کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے،انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔نیب نے موقف اختیار کیا ہے کہ سوسائٹی کاریکارڈ ایل ڈی اے پلاز ہ میں چل چکا، نامزد 2 ملزمان بھی وفات پا چکےہیں،ریکارڈ دستیاب نہ ہونے سے انکوائری ممکن نہیں اس کو بند کیا جائے ۔عدالت نے تفتیشی کے بیان کے بعد انکوائری بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔