ادارہ تحفظ ماحولیات ضلع نوشہرو فیروزسٹی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں
ادارہ تحفظ ماحولیات ضلع نوشہرو فیروز سٹی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں, نہ گلنے والی پلاسٹک شاپنگ بیگس سپلائی وفروخت کرنیوالے ہول سیلرز و ریٹیلرز کی دکانوں پر چھاپے ۔ پابندی شدہ پلاسٹک بیگس ضبط۔ سول اسپتال نوشہرو فیروز کا دورہ۔ مشیر تحفظ ماحولیات و کوسٹل ڈیویلوپمینٹ و موسمیاتی تبدیلی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات نعیم احمد مغل کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار حسین پھلپوٹو ادارہ تحفظ ماحولیات ریجنل انچارچ سکر اجمل خان تنیو اور انچارج ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز اسد اللہ تنیو کے ہمراہ ضلع نوشہرو فیروز کے سول اسپتال کا دورہ کرکے صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا۔ انسنریٹر ہونے کے باوجود طبی فضلہ باہر جلانے پر اسپتال انتظامیہ کو نوٹس جارے کرنے کا حکم دیا اور جلد سے جلد انسنریٹر کو فل کیپسٹی میں چلانے کے احکامات دیئے۔ نوشہرو فروز شہر کے مختلف علاقوں میں پابندی شدہ پلاسٹک شاپنگ بیگز سپلائی و فروخت کرنیوالے ہول سیلرز و ریٹیلروں کی دکانوں پر چھاپے مار کر بھاری مقدار م غیر قانونی بیگس ضبط کیے گے اور ان کو ماحول کو خراب کرنے والی نان بائیوگریڈ یبل پلاسٹک بیگ فروخت کرنے والون کی خلاف ماہولیاتی تحفظ کے قانون-2014 کے مد میں قانونی کاروائی کر کے مختلف دکانداروں کا غیر قانونی پلاسٹک بیگس ضبط کے گئی۔