پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سندھ24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید473 نئےکیسز سامنے آئے:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 11504 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 473 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1628450 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور صوبے میں اب تک 145238 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 690 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 138346 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2620 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وقت 4272 مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں سے 4044 مریض گھروں اور ایک مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

 

 

انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 227 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 28 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 473 کورونا کیسز میں 293 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 109، ضلع جنوبی 99، ضلع وسطی 32، ضلع ملیر 21، ضلع کورنگی 17 اور ضلع غربی میں 15 کیسز ہیں۔

انھوں  نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 35، دادو 9، سکھر 7، بدین اور میرپورخاص 6-6 کیسز، گھوٹکی 5، مٹیاری 4، جیکب آباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان اور ٹھٹہ 3-3 کیسز، جامشورو، شکارپور، سجاول اور ٹنڈوالہیار 2-2 کیسز اور شہید بینظیرآباد ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رواں ماہ صوبے میں کورونا وائرس کیسز بڑھتے جارہے ہیں لہٰذا ماسک کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.