پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ترکی میں زلزلے کے شدید جھٹکے متعد د عمارتوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ کم ازکم 24 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

ترکی میں جمعے کے روز ایجین ساحل اور یونان کے شمالی جزیرے سیموس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے سترہ کلو میٹر دور یہ زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر سات ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترک حکام نے زلزے کی شدت 6.6 بتائی ہے اور ترکی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ازمیر میں اب تک 24 افراد ہلاک جبکہ 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے یونان اور کریت کے علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.