پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں 443 مریضوں میں کرونا کی تشخیص

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9784 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے  نتیجے میں 443 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ  نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1664547 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 146774 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ آج کورونا کے مزید 195مریض صحتیاب ہوگئے۔ اسطرح اب تک 138974 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2633 ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 5167 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 4906 مریض گھروں اور ایک مریض آئسولیشن سینٹر پر زیر علاج ہے۔

انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 260 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا سے  متاثرہ 191 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اور اس وقت کورونا کے 27 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 443 کورونا کیسز میں سے 289 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی90، ضلع شرقی 83، ضلع وسطی 48، ضلع ملیر 40، ضلع کورنگی 18 اور ضلع غربی10 میں کیسز سامنے آئے۔

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 39، ٹنڈومحمد خان18، شکارپور12، خیرپور 10، دادو 8، گھوٹکی 7، جامشورو اور سانگھڑ میں 6-6 کیسز، ٹھٹہ5، شہید بینظیر آباد 4، مٹیاری 3، بدین 2، کشمور، میرپور خاص، نوشہرو فیروز، سجاول اور عمرکوٹ میں1-1 کیسز سامنے آیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.