پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ایک تولہ سونا 1100سو روپے مہنگا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں 1100 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 943 روپے اضافے سے 97 ہزار 51 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 889 ڈالر فی اونس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.