پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعدا د 336260 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 27 ہزار 984 ٹیسٹ کیئے گئے، جس سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح مسلسل دوسرے روز 4 فیصد سے اوپر رہی ،جبکہ اب تک کُل 45 لاکھ 14 ہزار 827 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 167کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 14 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 430 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 849 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 13 ہزار 965 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 728 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 15 ہزار 446 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 46 ہزار 774 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 633 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 894 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 372 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 749 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 280 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 ہزار 243 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 222 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 977 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 152 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 330 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 98 مریض وفات پا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.