پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں،08قمار باز گرفتار، رقم، موبائل فونز، تاش کے پتے اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمد

راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں،08قمار باز گرفتار، رقم، موبائل فونز، تاش کے پتے اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے07قمار باز وں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں مہربان، غلام جعفر، ناصر عباس، محمد اشفاق، غلام عباس محمد جاوید اور محمدشکیل شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 18 ہزار 400 روپے، 06 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے،جبکہ ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے انعام کا لالچ دے کر پرچی جواء کرنے والے ملزم حامد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 03ہزار روپے،03موبائل فون او رمختلف نمبر کی پرچیاں برآمد ہوئیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.