پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سفیان کو گرفتار کر کے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان جاوید اور امجد حسین کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02 پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز اکبر کو گرفتار کر کے 01کلوشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لی،ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد سلیم کوگرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01رائفل12بور برآمد ہوئی،ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم رفاقت حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.