لاہور میں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں چھوٹے کاروبارکرنے والوں پر ٹیکس ختم کردیا
لاہور میں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں چھوٹے کاروبارکرنے والوں پر ٹیکس ختم کردیا،اس اقدام سے کریانہ شاپ ،قصاب،سبزی فروش،دھوبی ڈرائی کلین،پھل فروش،چکی آٹاشاپ اور حجام کی دکان کرنے والے مستفید ہوں گے ، لائسنسنگ فیس بھی ختم کر دی گئی ،محکمہ قانون نے آرڈیننس جاری کر دیا ۔
محکمہ بلدیات کی جانب سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر محکمہ بلدیات کا پروفیشن اور ووکیشن ٹیکس لگایا گیا تھا جیسے پنجاب بھر میں ختم کر دیاگیا ہے ، کریانہ شاپ اور چھوٹے کاروبار پر محکمہ بلدیات اب ٹیکس نہیں لگا سکے گا، اسی طرح پنجاب بھر میں دھوبی ڈرائی کلین،پھل فروش،چکی آٹاشاپ، قصاب،سبزی فروش اور حجام کی دکان پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے،،پلمبر ، ویلڈنگ شاپ، آئس کریم،برف،کھانے پینے کی اشیا کی فروخت پربھی ٹیکس ختم کر دیا اب نہیں لگے گا،لائسنسنگ فیس بھی ختم کر دی گئی ہے ۔