پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مری مال روڈ ٹو منصوبہکمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت مری نیو کمرشل کوریڈور کا منصوبہ جسے مری کا مال روڈ ٹو کا نام بھی دیا گیا ہے

مری مال روڈ ٹو منصوبہکمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کی زیر صدارت مری نیو کمرشل کوریڈور کا منصوبہ جسے مری کا مال روڈ ٹو کا نام بھی دیا گیا ہے پر تفصیلی بریفنگ۔
کمشنر کی پبلک پرائیویٹ شراکت داری کی طرز پر بننے والے اس منصوبہ کی لاگت کا جلد از جلد تخمینہ لگانے کی ہدایت۔
منصوبہ علاقہ میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کا باعث بنے گا جس سے کاروبار اور روزگار کےنئے مواقع پیدا ہونگے۔ کمشنر راولپنڈی
منصوبہ کے لئے جامع ماسٹر پلان مرتب کیا جائے جس میں تمام تکنیکی مسائل اور پہلوؤں، اور مستقبل میں مزید توسیع کی گنجائش کو بھی مد نظر رکھا جائے۔کمشنر راولپنڈی کی ہدایتمنصوبہ کے لئے 1.3کلومیٹر طویل اور 510 کنال رقبہ پر مشتمل علاقہ تجویز کیا گیا ہے جو مری ایکسپریس وے کے ساتھ موضع ادواڑی اور موضع رکھ الف چرہان کے درمیان واقع ہے۔مال روڈ ٹو کے منصوبہ سے نہ صرف مال روڈ پر رش میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ مری میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی اور سیاحوں کو جدید ترین سہولیات بھی میسر ہونگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.