ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی صوبے میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کر رہی ہے
ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی صوبے میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کر رہی ہے تاکہ دوردراز علاقوں میں بھی عوام کو سستا علاج معالجے میسر آ سکے- ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں جاری بڑا ترقیاتی منصوبہ اسی مالی سال کے دوران مکمل کروایا جائے گا جس سے مزید شعبے فعال ہونگے اور ڈویژن کے 80لاکھ سے زائدافراد جدید طبی سہولیات سے مستفید ہونگے -انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دوران کے کہی – ایکسین بلڈنگ چوہدری ذوالفقار علی نے انہیں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ 5منزلہ بلاک مکمل کرنے پر تیزی سے کام جاری ہے تاہم مزید 52 کروڑ 40 لاکھ روپے کے مزید منڈز درکار ہیں – کمشنر نادر چٹھہ نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور مزید درکار فنڈز کی فراہمی میں انتظامیہ کے تعاون کا یقین دلایا – بعد ازاں انہو ں نے ہسپتال کی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا – پرنسپل ڈاکٹر زاھد کمال صدیقی نے بتایا کہ نئی ایمرجنسی کے قیام سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کا بھی علاج کیا جا رہا ہے اور ایمرجنسی میں تمام ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں -اس سے پہلے کمشنر نادر چٹھہ نے ساہیوال میڈیکل کا بھی دورہ کیا اور کالج کی ا یڈمنسٹریٹر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے –