شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پیغام۔مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مظمر ہے،
شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا پیغام۔مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں مظمر ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلیآج ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ان پر قابو پانے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کے نظرے، سوچ اور تعلیمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، اسد قیصرعلامہ اقبال مفکر پاکستان تھے، جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلم اُمہ کو خواب غفلت سے بیدار کیا، اسپیکرقومی اسمبلیعلامہ اقبال ہی تھے جنہوں نے قائد اعظم کو یہ احساس دلایا کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن دلا سکتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلیعلامہ اقبال کا یوم پیدائش مسلمانوں کو ان کے نظریات وتعلیمات پر غور و فکر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اسد قیصرشاعر مشرق کا مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا خواب جہاں وہ اپنے مذہبی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کر سکیں کسی نعمت سے کم نہیں تھا، اسپیکرقومی اسمبلی
علامہ اقبال اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے اور انہوں نے مسلمانوں کو اپنے وسائل اور زور بازو پر انحصار کرنے کا درس دیا، اسپیکرقومی اسمبلیعلامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل پیرہ ہو کر اسلامی طرز کو اپنا کر ہم اثر حاضر کے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں، اسد قیصرعلامہ اقبال کا اسلامی معاشرے کاتصور کائناتی ہے اور جغرافیائی اور قومیت کی حدود و قیود سے بالا تر ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلیعلامہ اقبال نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور ان کے نزدیک تعصب اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں تھی، قاسم خان سوریعلامہ اقبال ایک پرامن اور اعتدال پسند معاشرے کا قیام چاہتے تھے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلیعلامہ اقبال نے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے مسلمانوں کے اندر آزادی کی جو روح پھونکی وہ نہایت قابل تحسین ہے، قاسم خان سوریمسلم اُمہ کے لیے علامہ اقبال کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی