پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

 اوکاڑہ یونیورسٹیاں نوجوانوں کو علامہ اقبال کے نظریات سے ہمکنار کریں پروفیسر زکریا ذاکر،ملکی ترقی کے لیے نوجوان نسل کلیدی کردار ادا کر سکتی ہےوائس چانسلر اوکاڑہ

اوکاڑہ یونیورسٹیاں نوجوانوں کو علامہ اقبال کے نظریات سے ہمکنار کریں پروفیسر زکریا ذاکر،ملکی ترقی کے لیے نوجوان نسل کلیدی کردار ادا کر سکتی ہےوائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹیتفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اقبال ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیاں نوجوانوں کو شاعر مشرق علامہ اقبال کے نظریات اور تعلیمات سے ہمکنار کریں کیونکہ ان نظریات میں خودی، ترقی، کامیابی اور قیادت کا درس پنہاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال امید کے شاعر تھے اور امت مسلمہ کے تابناک مستقبل کے متعلق ان کی جو سوچ تھی اس میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔ ہر شعبہ زندگی میں نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور یہ شمولیت تب ہی ممکن ہے جب ملک کے تعلیمی ادارے طلباء کی تربیت اور کردار سازی کا بیٹرہ اٹھائیں۔
پروفیسر زکریا نے بتایا کہ پاکستان کی جامعات کو علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے کے لیے تیار کرنا چاہیے۔ ہمارے ملک میں نوجوان کل آبادی کا ساٹھ فیصد سے زیادہ ہیں اور ان کی باقاعدہ تربیت کے ذریعے ہم نہ صرف ملک کو درپیش کئی معاشی اور معاشرتی مسائل پہ قابو پا سکتے ہیں بلکہ ہر میدان میں اس پورے خطے کی قیادت بھی کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.